Sign In
Skip Navigation LinksWelcome-to-Simcoe-County-Urdu سِمکو کاؤنٹی (Simcoe County) میں خوش آمدید!
Skip Navigation LinksImmigration Simcoe > سِمکو کاؤنٹی (Simcoe County) میں خوش آمدید!

سِمکو کاؤنٹی (Simcoe County) میں خوش آمدید!

سمکوکاؤنٹی ٹورانٹو، اونٹاریوکے شمال میں ایک گھنٹے سےکم کی دوری پر واقع ہے، اور یہ ایک متنوع جغرافیائی علاقہ ہے جو وسیع پیمانے پر شہری اور دیہی کمیونٹیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔
سمکوکاؤنٹی میں 450,000 سے زائد لوگ رہتے ہیں، اور جیسے جیسے ہم دوسری ثقافتوں کے لوگوں کو اپنے علاقے میں خوش آمدیدکہنےکو جاری رکھے ہوئے ہیں، ویسے ویسے آبادی کے بڑھنےکی توقع کی جاتی ہے۔ آپ کو اور آپ کے خاندان کو سمکوکاؤنٹی میں بہت سے مواقع ملیں گے؛  یہ کام کیلئے اور اپنے خاندان کو یہاں آبادکرنےکیلئے ایک بہت عظیم جگہ ہے۔
سمکو کاؤنٹی امیگریشن پورٹل ان لوگوں کیلئے جو اس کمیونٹی میں نئے ہیں یا ان لوگوں کیلئے جو سمکو کاؤنٹی کو اپناگھر بنانےکے بارے میں سوچ رہے ہیں سب کیلئے مقامی معلومات کا وسیلہ ہے ۔ یہ ویب سائٹ ہماری کمیونٹی میں پروگراموں، خدمات اور ایجنسیوں کے بارے میں ایسی جاندار معلومات فراہم کرتی ہے جو آبادکاری میں تبدیلی کی جانب ہماری  رہنمائی کر سکتی ہیں۔
اس پر معلومات انگریزی زبان میں فراہم کی جاتی ہیں۔ اگرچہ کاؤنٹی میں انگریزی ایک ممتاز زبان ہے، ہماری کمیونٹیاں متعدد ثقافتوں اور زبانوں کا گھر ہیں۔ کچھ پروگراموں اور خدمات کیلئے ترجمانی اور معلومات کے ترجمے میں مدد کیلئے وسائل دستیاب ہیں۔
اپنی زبان میں سمکو کاؤنٹی کے بارے میں معلومات کی درخواست کیلئے یہاں کلک کریں۔

سمکو کاؤنٹی میں ایسی ایجنسیاں موجود ہیں جو کمیونٹی کے ساتھ یکجا ہونے میں نئے آنے والوں کی مدد کیلئے پروگرام اور خدمات پیش کرتی ہیں۔ ادارے جیسےکہ آبادی کاری کی خدمات کی ایجنسیاں (Settlement Services agencies) انگریزی زبان کی کلاسوں کی پیشکش کرتی ہیں اور وہ آپ کو سمکو کاؤنٹی میں رہائش اور کام کرنےکے بارے میں معلومات فراہم کر سکتی ہیں، اور دیگر مقامی خدمات کیلئے حوالہ جات بھی دے سکتی ہیں۔ 

 

آبادکاری کی خدمات انگریزی زبان کی ٹریننگ

بریڈفورڈ امیگرینٹ اینڈ کمیونٹی سروسز
(Bradford Immigrant and Community Services)

*​*​
وائی ایم سی اے نیوکمر سروسز
(YMCA Newcomer Services)
*​*​
ویلکم سینٹر موبائل سروسز
(Welcome Centre Mobile Services)
*​*​
دی لرننگ سینٹر، سمکوکاؤنٹی ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ
(The Learning Centre, Simcoe County District School Board)
*​
جورجیئن کالج پیشے سے متعلقہ زبان کی ٹریننگ(Georgian College Occupational Specific Language Training)*​

 
 
سمکو کاؤنٹی امیگریشن پورٹل ویب سائٹ پر چھان بین کے ذریعے سمکو کاؤنٹی میں رہنے، کام کرنے، سیکھنے اور کاروبارکرنےکے بارے
 میں مزید معلومات حاصل کریں۔ اگر آپ مطلوبہ معلومات حاصل نہیں کر سکتے، یا اگر آپ کےکوئی مزید سوالات ہیں، تو سمکو کاؤنٹی لوکل امیگریشن پارٹنرشپ سے رابطہ کریں۔
سمکوکاؤنٹی امیگریشن پورٹل کو حکومت اونٹاریو، حکومت کینیڈاکی مدد سے سرمایہ فراہم کرتی ہے، جسےکاؤنٹی آف سمکو کے اشتراک سے تیارکیا گیا، اور اس کی دیکھ بھال سمکو کاؤنٹی لوکل امیگریشن پارٹنرشپ کرتی ہے۔